تیز رفتاری پر معروف ہدایت کار سید نور چالان کروا بیٹھے

پیر 27 جولائی 2015 12:53

تیز رفتاری پر معروف ہدایت کار سید نور چالان کروا بیٹھے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)معروف ہدایت کار سید نور کا تیز رفتاری پر چالان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہدایت کار سید نورتیزر فتاری کے ساتھ کینال روڈ پر آ رہے تھے کہ ڈاکٹر ہسپتال کے قریب وارڈن نے روک لیااور گاڑی کی رفتار مقررہ حد تک زیادہ ہونے پر ان کا 500 روپے کا چالان کر دیا۔