فلم’ ’ایکسپیریمینٹر“16اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 27 جولائی 2015 13:11

فلم’ ’ایکسپیریمینٹر“16اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)60کی دہائی کے مشہور سوشل سائیکولوجسٹ کی زندگی پر مبنی نئی ہالی وڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم’ ’ایکسپیریمینٹر“16اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 1961کی دہائی کے مشہور و معروف امریکی سوشل سائیکولوجسٹ کی زندگی کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ ڈرامہ فلم ’ایکسپیریمینٹر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار مائیکل ایلمریڈا کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جو امریکی نفسیات دان اسٹینلی مِلگرام کے حیرت انگیز تجربات کی منظر کشی پیش کر رہی ہے۔ اسٹینلی کی تیار کردہ انوکھی مشین کی مدد سے لوگوں کے ایسے نفسیاتی برتاؤ کا امتحان لیا جاتا تھا، جو الیکٹرک شاکس جینیریٹ کر تے ہوئے لوگوں کو اطاعت اور آرڈر ماننے پر رضا مند کرتی تھی۔ دینی اے، فیبیوگولمبک اور آئیسن رابنز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار پیٹر سارسگارڈ، ٹیرن میننگ، کیلن لوٹز، ونونا ریڈر اور لوری سنگر شامل ہیں۔ ڈرامے سے بھرپور اس بائیگرافیل ہسٹری فلم کو منگولیا پکچرز کے تحت رواں سال 16اکتوبر کو سنیما گھروں ممیں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔