گھوٹکی میں بجلی کی سیکروں کنکشن منقطع

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جولائی 2015 13:12

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) سیپکو سکھر کے ڈپٹی مینیجر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیپکو کی مختلف ٹیموں نے بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف گھوٹکی اور سکھر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کنکشن منقطع کر دئیے ہیں، جبکہ 10افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ایکسیئن آپریشن سکھر ڈویژن کی نگرانی میں سیپکو ٹیموں نے سکھر کے ہاؤسنگ سوسائٹی، نیو پنڈ،سبزی منڈی ، سکھر ٹاؤن شپ ، میمن محلہ، بندر روڈ اور بیراج کالونی اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر نادہندگان کے سینکڑوں کنکشن کاٹ دئیے جن کے اوپر ایک لاکھ سے زائد کی بقایاجات ہیں۔

اس کے علاوہ 10 افراد کے خلاف اے سیکشن اور سائیٹ تھانوں پر ایف آئی آرد رج کرائی گئیں۔ اسی طرح 10 سے رائد افراد کو بجلی چوری اور بقایاجات جمع نہ کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

جن میں عبدالمجیدمیمن، دیدار حسین، عدیل ،عاطف میمن،بھورل، عبدالرحمن، شاہد علی ،افتخار احمد اور لیاقت علی شامل ہیں۔ سیپکو ٹیموں نے گھوٹکی شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کرسینکڑوں کنکشن کاٹ دئیے، جبکہ ایس ایم سی میڈیکل سینٹر پر چھاپہ مارکر 15 کے وی لوڈ ڈائریکٹ چلانے کے الزام میں میڈیکل سنٹر کے مالک لاچھی چند کو گرفتار کر کہ اس کے خلاف بجلی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :