برطانیہ کے کرسٹوفر فروم نے ٹور ڈی فرانس ریس جیت لی، تین سالوں میں دوسری فتح

پیر 27 جولائی 2015 13:17

برطانیہ کے کرسٹوفر فروم نے ٹور ڈی فرانس ریس جیت لی، تین سالوں میں دوسری ..

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) برطانوی سائیکلسٹ کرسٹوفر فروم نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی ہے۔ تین برسوں میں یہ ان کی دوسری فتح ہے۔تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے اکیسویں اور حتمی مرحلے کا مقابلہ گزشتہ روز ہوا۔

(جاری ہے)

ایک سو نو کلومیٹر طویل اس مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ ا?ندرے گریپل فاتح رہے تاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ریس کا ٹائٹل ٹیم سکائی کے کرسٹوفر فروم نے جیت لیا۔ فروم دو ہزار تیرہ میں بھی ٹور ڈی فرانس کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔سائیکلنگ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں برطانیہ کی یہ تیسری فتح ہے۔ کولمبیا کے نائرو کیونٹانا ایک منٹ بارہ سکینڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ اسپین کے الے کھیندرو والوردے تیسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :