جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے ہنگری گراں پری ریس جیت لی

پیر 27 جولائی 2015 13:18

جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے ہنگری گراں پری ریس جیت لی

ہنگری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے ہنگری گراں پری فارمولہ ون ریس جیت لی ہے۔ انہوں نے اپنی فتح آنجہانی فرنچ ڈرائیور جولیس بیانخی کے نام کر دی۔ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ میں ہونے والی ریس میں مختلف ممالک کے بیس ڈرائیورز شریک ہوئے۔ ستر لیپس پر مشتمل ریس میں جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل سب سے تیز ترین رہے اور ہنگری گراں پری ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ چھیالیس منٹ اور نو اعشاریہ نو آٹھ پانچ سکینڈ میں طے کیا۔ سباسٹین ویٹل نے اپنی فتح پچھلے ہفتے انتقال کرنے والے فرینچ ڈرائیور جولیس بیانخی کے نام کر دی۔ ریس کے دوران جولیس بیانخی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔روس کیدانیال کوائے پندرہ اعشاریہ سات چار آٹھ سکینڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ پول پوزیشن سے ریس کا ا?غاز کرنے والے ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :