نامور اداکارہ خوشبو نے ایکسر سائز شروع کر دی

پیر 27 جولائی 2015 13:29

نامور اداکارہ خوشبو نے ایکسر سائز شروع کر دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) نامور اداکارہ خوشبو نے ایکسر سائز شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ خوشبو جو ایک ماہ قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں نے اب ڈاکٹروں کے مشورے پر اپنی انگلیوں اور پاؤں کی مختلف ایکسر سائز شروع کر دی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں تاہم ابھی تک خوشبو مکمل طور پر صحت مند نہیں ہوئیں اور گھر پر آرام کر رہی ہیں ۔