اداکارہ چاند برال نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ” شرطیہ مٹھے پارٹ ll“ میں امان اللہ کو کاسٹ کر لیا

پیر 27 جولائی 2015 13:39

اداکارہ چاند برال نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ” شرطیہ مٹھے پارٹ ll“ میں امان ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) اداکارہ چاند برال نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ” شرطیہ مٹھے پارٹ ll“ میں اسٹیج کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو کاسٹ کر لیا جبکہ دیگر اداکاروں کی کاسٹ کا عمل بھی جاری ہے اور ڈرامے کی ریہرسلیں بھی شروع ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکار ببو برال مرحوم نے 23سال قبل بطور رائٹر و ڈائریکٹر ” شرطیہ مٹھے “ کے نام اسے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جس نے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی تھی اور اب ببو برال مرحوم کے بھانجے اداکار چاند برال نے ” شرطیہ مٹھے “ کا پارٹ llبنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انہوں نے سینئر اداکار امان اللہ کو بھی کاسٹ کیا ہے جو پہلے بھی ” شرطیہ مٹھے “ میں اداکاری کر چکے ہیں ۔

جبکہ ان کے ہمراہ دیگر اداکاروں کی کاسٹ کا عمل جاری ہے ۔ آج کل ڈرامے کی ریہرسلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر چاند برال ہیں اور ان کے ساتھ 20نگران ہدایتکار بھی شامل ہوں گے ۔ مذکورہ ڈرامہ الحمرا ہال llمیں پیش کیا جائیگا ۔