بھارتی شہر گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، 16افراد جاں بحق، بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 13:52

بھارتی شہر گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ،  16افراد جاں بحق، بوکھلاہٹ ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) : بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک مرتبہ پھر سے ہرزہ سرائی کا آغا کر دیا ہے . بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے بھارت میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سرحد پار ہوتی ہے.

(جاری ہے)

بھارتی وزیر داخلہ نے دھمکی بھی دی کہ اگر حملہ کیا گیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے.

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی شہر گورداس پور میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے نتیے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 سے زائد ہو گئی ہے . ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکاران بھی شامل ہیں. حملے کے فوری بعد بھارت نے ملک بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بھارت سرحد پر بھی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :