دھرنے بہت بڑی سازش تھے ، جاوید ہاشمی

پیر 27 جولائی 2015 13:58

دھرنے بہت بڑی سازش تھے ، جاوید ہاشمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دھرنے بہت بڑی سازش تھے ، دھرنوں میں عمران خان کا حصہ چھوٹا سا ہے ، دھرنوں کے پیچھے اور قوتیں تھیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ان کو پارلیمنٹ میں بہت مشکلات سنہا پڑینگی ۔

(جاری ہے)

کمیشن کی رپورٹ سے جمہوریت کی فتح ہوئی اور واضح ہوگیا کہ پاکستان کے ادارے مضبوط اور آزاد ہیں ۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چھوٹے شہروں کی وجہ سے بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا ہے عمران خان کی سیاست سے نواز شریف مضبوط ہوگئے ہیں اور اب وہ مزید پانچ سال بھی برسر اقتدار رہ سکتے ہیں ۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دھرنوں میں استعمال کیا گیا اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مفاد پرست آدمی ہے عمران کی کشتی ڈوبتے دیکھ کر کسی اور سیاسی شخصیت کی تلاش میں ہوگا

متعلقہ عنوان :