محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے

پیر 27 جولائی 2015 14:02

محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 37 رنز بنائے اور اپنے 5 ہزار ون ڈے رنز مکمل کئے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اب 5004 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 100 سے زائد وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ اس طرح وہ ون ڈے میں 100 وکٹوں اور 5000 رنز کا اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور شعیب ملک بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پانچویں ون ڈے میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے 3 ہزار رنز مکمل کئے اور 3 ہزار رنز اور 100 وکٹیں لینے والے آل راوٴنڈرز میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :