سپیشل اولمپکس ، پاکستانی دستہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

پیر 27 جولائی 2015 14:05

سپیشل اولمپکس ، پاکستانی دستہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان کا قومی دستہ جس میں میڈل جیتنے کے لیے انتہائی پرعزم کھلاڑی اور ان کا جوش و خروش بڑھانے والے آفیشلز شامل ہیں، یہ توقع رکھتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی بہت سارے میڈلز کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستانی کھلاڑیوں کی ماضی میں اولمپکس مقابلوں میں کارکردگی کا ایک جائزہ لیا جائے تو یہاں دستیاب معلومات کے مطابق قومی دستے نے 1991 میں مجموعی طور پر 16 تمغے جیتے جس میں سونے کے7 چاندی کے5اور کانسی کے4 میڈلز شامل رہے، 1995میں امریکا کے شہر نیو ہیون میں منعقدہ اولمپکس میں پاکستان کے حصے میں11 سونے کے ، 6 چاندی کے اور کانسی کے4 تمغے آئیتھے، اس طرح مجموعی طور پر پاکستان نے21 میڈلز حاصل کیے۔

1999 میں ایک بار پھر امریکا کے شہر نارتھ کیرولینا میں اسپیشل اولمپکس ورلڈگیمز کا انعقاد کیا گیا، اس بار قومی دستے کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی، پاکستانی اسپیشل کھلاڑیوں نے61 تمغے جیتے، جن میں سونے کے24، چاندی کے30 اور کانسی کے 7تمغے شامل رہے