سیلاب سے ملک بھر میں 64 افراد جاں بحق ، 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو ئے ،این ڈی ایم اے

پیر 27 جولائی 2015 14:19

سیلاب سے ملک بھر میں 64 افراد جاں بحق ، 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں آئی ، مالی نقصان کے ساتھ سیلاب 32 جانیں بھی لے گیا ، چترال سمیت جنوبی پنجاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔سیلاب سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی ، آزاد کشمیر میں 13، بلوچستان میں 7 افراد جان سے گئے۔

(جاری ہے)

1648 گھر اور 451 دیہات شدید متاثر جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار سے ذائد افراد بے گھر اور ایک لاکھ 23 ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

2 لاکھ 33 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ۔ امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 23 ہزار 757 ٹینٹ ، 20 ہزار 486 ٹن اشیاء خوردونوش، 121 ٹن منرل واٹر کی بوتلیں بھجوائی جا چکیں ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے رواں ہفتہ میں شدید بارشوں کے باعث صوبوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :