انوشکا شرما کو ٹویٹر مداحوں کے لئے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ

پیر 27 جولائی 2015 14:47

انوشکا شرما کو ٹویٹر مداحوں کے لئے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹویئٹر پر ایسے لوگوں کو بلاک کریں گی جو ان سے گھٹیا انداز سے اس سائیٹ پر مخاطب ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے ٹویٹر کو جتنا ممکن ہو سکے مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اب میں نے ایسے تمام لوگوں کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو واہیات انداز سے اس سائیٹ پر مجھ سے مخاطب ہوتے ہیں ۔