کمائی کو فلم کی کامیابی کا پیمانہ نہیں سمجھتا ، سلمان خان

پیر 27 جولائی 2015 14:47

کمائی کو فلم کی کامیابی کا پیمانہ نہیں سمجھتا ، سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ کمائی کو فلم کی کامیابی کا پیمانہ نہیں سمجھتا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فلم کمائی کرتی ہے اور اسے پذیرائی نہیں ملتی تو یہ بات اچھی نہیں لیکن اگر فلم کمائی نہ کرے اور لوگ اس کی پذیرائی کریں تو یہ میرے لئے زیادہ قابل قبول ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ قائم کئے اور وہ ایک ہفتے میں اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :