انٹر ریجن انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16کیلئے لاہور ریجن کے ٹرائلز پرسوں سے شروع ہونگے

پیر 27 جولائی 2015 14:52

انٹر ریجن انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16کیلئے لاہور ریجن کے ٹرائلز پرسوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)انٹر ریجن انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16کے لئے لاہور ریجن کے ٹرائلز (بدھ ) ( جمعرات )29اور 30 جولائی کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہوں گے ۔ سیکرٹری ایل سی سی اے محمد شعیب ڈار کے مطابق جن کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے منتخب کیا گیا ہے ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں گوہر حفیظ ، محمد ولید انجم، علی زریاب آصف ، سفیر اعظم، آصف گوندل، سلمان فیاض، زید عالم، نعیم احمد خان، حسن الیاس، فہد جمیل، ابو بکر خان، عاصم عباس، عظیم صابر، نعمان قاسم ، ذیشان خادم، علی رضا، علی رضا خان، ذیشان اکرم، فیصل علی، خواجہ محمد واصف، محمد سلیم، محمد عثمان، محمد عامر، ماجد حسین، عمر بٹ، محمد بلال ، محمد نعمان، میر واعظ خان، بلال شاہ عمر فاروق، محمد عمر، غلام مرتضی، اسداللہ، رانا محمد اویس، علی ڈار، حنان رفیق، علی ناصر، احسن فیاض، حمزہ اقبال، حمزہ ہمایوں، ثاقب جاوید، عمر لطیف، احمد شفیق، زیرک غازی، حافظ محمد عدیل، راؤ دانیال، شہروز امتیاز، عمیر بٹ، عثمان عابد، محمد وسیم خان، علی حیدر، داود خان، محمد عبداللہ ناصر مےؤ، فیصل شوکت، نواز مقصود، محمد طیب ، حسیب احمد، مقیت طارق، محمد زبیر ملک اور محمد فرحان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان تمام کھلاڑیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل فارم ب یا میٹرک کی اسناد 26جولائی تک ایل سی سی اے میں عابد حسین کو جمع کرائیں جو کھلاڑی اپنے مطلوبہ کوائف جمع نہیں کرائیں گے ان کو ٹرائلز کی اجازت نہ ہوگی ۔سلیکشن کمیٹی میں کبیر خان(قومی سلیکٹر)، سعو احمد خان، عبدلمجید (ریجنل اسسٹنٹ کوچز) اور عمران بچہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شامل ہیں ۔