قومی ڈس ایبل کرکٹرز کا مطالبات کے حق میں قذافی سٹیڈیم کے باہر مظاہرہ ، ایسوسی ایشن کے خلاف نعرے بازی

پیر 27 جولائی 2015 15:48

قومی ڈس ایبل کرکٹرز کا مطالبات کے حق میں قذافی سٹیڈیم کے باہر مظاہرہ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جولائی۔2015ء) قومی ڈس ایبل کرکٹرز نے قذافی سٹیڈیم کے باہر مظاہرے کے دوران پی سی بی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی دیگر ریجن کے کھلاڑیوں کی طرح موقع دیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہورکے باہر پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن فار ڈس ایبل کرکٹرز نے پی سی بی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پی سی بی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی سی بی کنٹریکٹ کے تحت صرف ایک مخصوص گروپ کو نواز رہا ہے ، ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کی من مانیوں کو ختم کیاجائے ۔ مظاہرین کا مزید مطالبہ تھا کہ دوسرے ریجن کے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے ۔ مظاہرین کے احتجاج کے بعد پی سی بی حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔