میکسیکو نے جمیکا کو مات دیکر فٹبال گولڈ کپ جیت لیا

پیر 27 جولائی 2015 15:57

میکسیکو نے جمیکا کو مات دیکر فٹبال گولڈ کپ جیت لیا

پینسلوینیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جولائی۔2015ء) میکسیکن فٹبال ٹیم نے جمیکا کو 3-1 سے زیر کرکے گولڈ کپ اپنے نام کرلیا ۔ امریکی ریاست پینسلوینیا میں فٹبال گولڈ کپ کا فائنل میکسیکو اور جمیکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

میکسیکن کھلاڑیوں نے آغاز سے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور میچ کے پہلے ہاف میں 1-0 کی برتری قائم کی ۔ دوسرے ہاف میں بھی میکسیکو کی ٹیم نے 2 بار گیند کو جال تک پہنچایا ۔ جواب میں حریف جمیکا کی ٹیم مقابلے کے آخری لمحات میں گول سکور کر سکی ۔ میکسیکو نے 3-1 سے کامیابی سمیٹ کر گولڈ کپ کا 7واں ٹائٹل اپنے نام کیا ۔