جوکووچ نے مسلسل زیادہ ہفتے ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا نڈال کا ریکارڈ برابر کر دیا
پیر 27 جولائی 2015 16:26
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے بعد عالمی نمبر1سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل زیادہ ہفتو ں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
رافیل نڈال مسلسل 56ہفتے ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر فائز رہے تھے اور 28سالہ جوکووچ نے نئی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھ کر انکا ریکارڈ برابر کر دیا ہے تا ہم اس لسٹ میں مجموعی طور پر ان کا 10وا ں نمبر ہے۔
مسلسل سب سے زیادہ ہفتے ورلڈ نمبر 1رہنے کا ریکارڈ اس وقت شہر ہ آفاق سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر کے پاس ہے جو 237ہفتے رینکنگ میں سر فہرست رہے تھے۔ ان کے بعد دوسرا نمبر امریکہ کے جمی کانرز کا ہے جو 186ہفتے ورلڈ نمبر 1رہے تھے۔ چیک ریپبلک کے آئیون لینڈل 157ہفتوں تک عالمی نمبر رہ کر تیسرے، امریکہ کے پیٹ سیمپراس 102ہفتے ورلڈ نمبر 1رہ کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.