جو کردار اچھا لگے ویسا کرتی ہوں ، تبو

پیر 27 جولائی 2015 16:27

جو کردار اچھا لگے ویسا کرتی ہوں ، تبو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ جو کردار اچھا لگے ویسا ہی کرتی ہوں ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلمیر والے کردار ہر لڑکی کو پسند آتے ہیں اور انہوں نے بہت سے ایسے کردار ادا کئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اس طرح سوچ کر کوئی فلم پسند نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

جو کردار مجھے پسند آتے ہیں اور لگتا ہے کہ اسے کر کے مجھے ایکسائمنٹ ملے گی ویسا کردار کرتی ہوں ۔