نجومی گدھا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 27 جولائی 2015 16:45

نجومی گدھا

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی2015ء)جب کوئی بچہ یا نوجوان لاکھ سمجھانے کے باوجود بھی کام ٹھیک نہ کرے تو اسے مذاق یا طنزیہ گدھا کہا جاتا ہے ۔ گدھا دوسرے جانوروں کے مابین بیوقوف جانور بھی تصور کیا جاتا ہے لیکن بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ایسا عقلمند گدھا بھی ہے جو مستقبل کا حال بتانے کی اہلیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

گنگارام نامی یہ یہ گدھا اپنے مالک کے سوالات کے بالکل صحیح جواب دیتا ہے اپنے مستقبل کا حال جاننے کے لیے سوال کہنے والے کو بس دس روپے دینا پڑتے ہیں ۔ گدھے کا مالک جب مجمع میں کھڑے کسی شخص سے متعلق سوال کرتا ہے تو گدھا دائرے میں گھوم کر اس شخص کے پاس جا کر فوری کھڑا ہوجاتا ہے ۔ کوئی اسے گدھے کی غیر معمولی طاقت کہتا ہے تو کوئی اسے فراڈ قرار دیتا ہے ۔