Live Updates

اسلام آباد: تحریک انصاف کا دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 16:46

اسلام آباد: تحریک انصاف کا دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015ء) : پاکستان تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی واپسی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا جائے گا جس کے بعد واپس کی گئی تنخواہیں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے استعمال کی جائیں گی.

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر بات کی گئی تو ہمیں بھی موقع ملنا چاہئیے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کی غیر حاضری کے با وجود تنخواہیں ہمارا قانونی حق ہیں لیکن ہم نے تنخواہیں سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ پیسہ عوام کی فلاح کے لیے استعمال ہو. شاہ محمود کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کے نقطہ نظر کا احترام ہے لیکن ہمارا بھی نقطہ نظر ہے.

واضح رہے کہ تنخواہوں کی واپسی کا فیصلہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے. جس کی صدارت شاہ محمود قریشی نے کی تاہم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں تھے. شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :