فاٹا سپورٹس ایسوسی ایشنز کی تنظیم نو،شیر اعظم وزیر ایف آربنوں جبکہ محمد عالم ایف آرلکی کے صدر منتخب

پیر 27 جولائی 2015 16:47

فاٹا سپورٹس ایسوسی ایشنز کی تنظیم نو،شیر اعظم وزیر ایف آربنوں جبکہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)ڈائریکٹرسپورٹس فاٹا محمد آیاز کی خصوصی ہدایت پر ایف آربنوں اورایف آر لکی میں سپورٹس ایسوسی ایشنز کی تنظیم نو مکمل ، حاجی شیر اعظم وزیر ایف آربنوں جبکہ محمد عالم بٹنی ایف آرلکی کے صدر منتخب ، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے ڈائریکٹر محمد آیاز خان کی ہدایت پر تمام سات قبائیلی ایجنسیوں اورچھ ایف آرز میں کھیلوں کی صاف وشفاف تنظمیں بنانے اوران کوجدید خطوط پراستوارکرنے کی غرض سے عملی اقدامات کاآغاز ہوچکا ہے جس کے سلسلے میں دیگر ایجنسیوں کی طرح ایف آربنوں اور ایف آر لکی میں بھی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی ہے،اس سلسلے میں سپورٹس منیجر نورالله وزیر کے زیر نگرانی ایف آربنوں اور ایف آر لکی کے انتخابات شفاف انداز میں میں منعقد ہوئے جس میں مختلف کھیلوں کے ایسوسی ایشنز نے شرکت کی اجلاس میں ایف آربنوں کیلئے متفقہ طور پرحاجی شیر اعظم وزیر کو صدر، ملک مویز خان سینئر نائب صدر، علی فرید وزیر نائب صدر، نوید خان وزیر جنرل سیکرٹری اور خطاب گل وزیر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے اسی طرح ایف آرلکی سپورٹس ایسوسی ایشن کیلئے محمد عالم بٹنی پولیٹیکل تحصیلدارصدر، شفیع الله بٹنی سینئر نائب صدر،سلیم الله نائب صدراور عارف خان بٹنی فنانس سیکرٹری چن لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تمام نو منتخب عہدیداروں نے ڈائریکٹرسپورٹس فاٹا محمد آیاز کی فاٹا میں سپورٹس ایسوسی ایشنز کی تنظیم نوکو خوش آئندقراردیتے ہوئے اسے فاٹا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل قراردیا انہوں نے اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز ممبران کا شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ وہ ایف آر بنوں اور ایف آر لکی میں کھیلوں کی ترقی وفروغ میں اہم رول ادا کرینگے۔