آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے اختتام کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

پیر 27 جولائی 2015 16:49

آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے اختتام ..

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے اختتام کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا بدستور پہلے ، انڈیا دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر براجمان ہے ، نئی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ابتدائی 20 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ، احمد شہزاد پانچ درجے بہتری کے بعد 30 ویں ، محمد حفیظ تین درجے بہتری کے بعد 29 ویں ، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی 8 درجے بہتری کے بعد 42 ویں اور سرفراز احمد 16 درجے بہتری کے بعد 81 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں اے بی ڈیویلیئرز پہلے ، کمار سنگا کارا دوسرے اور ہاشم عاملہ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ باؤلنگ ریکنگ میں لیگ سپنر یاسر شاہ 44 درجے ترقی پا کر 97 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریکنگ میں ابتدائی تین کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک پہلے ، ٹرینٹ بولڈ دوسرے اور سنیل نارائن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ایک روزہ سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا 129 پوائنٹ کے ساتھ پہلے ، بھارت 115 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، ساؤتھ افریقہ 109 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، سری لنکا 103 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں ، انگلینڈ 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، بنگلہ دیش 96 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیٹسمینوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پہلے ، سری لنکا کے کمار سنگا کارا دوسرے اور افریقہ کے ہاشم عاملہ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔ پاکستان کے محمد حفیظ 29 ویں ، احمد شہزاد 30 ویں ، اظہر علی 42 ویں ، عمر اکمل 53 ویں ، ہارث سہیل 62 ویں ، سرفراز احمد 81ویں ، شعیب ملک 88 اور ناصر جمشید 96 نمبر پر براجمان ہیں ۔ آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ رینکنگ میں مچل سٹارک پہلے ٹرینٹ بولڈ دوسرے اور سنیل نارائن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے سعید اجمل 8 ویں ، محمد حفیظ 16ویں ، محمد عرفان 17 ویں ، جنید خان 51 ویں ، وہاب ریاض 53 ویں ، عمر گل 88 ویں اور یاسر شاہ 97 ویں نمبر پر برجمان ہیں ۔