تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں تیر کا جواب توپ سے دینے اور دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنیکا فیصلہ
تنخواہوں کی واپسی کیلئے سپیکر سے رجوع کیا جائے گا، واپس کی گئی تنخواہوں کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کی جائیں،قومی اسمبلی کے اجلاس کے ماحول کا انحصار حکومتی رویے پر ہو گا،تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ
پیر 27 جولائی 2015 17:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں تیر کا جواب توپ سے دینے اور دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
پیر کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء کی طرف سے چلائے گئے کسی بھی تیر کا جواب توپ سے دیا جائے گا، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں بھی واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی واپسی کیلئے سپیکر سے رجوع کیا جائے گا، واپس کی گئی تنخواہوں کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کی جائیں،قومی اسمبلی کے اجلاس کے ماحول کا انحصار حکومتی رویے پر ہو گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.