اب گائے بھینسوں کو بھی ہیڈ لائٹ لگے گی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 27 جولائی 2015 20:20

اب گائے بھینسوں کو بھی ہیڈ لائٹ لگے گی

برکشائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2015ء)پچھلے ماہ برکشائر کے مقام ہنگرفورڈ کامن میں ایک گاڑی نے گائے کو ٹکر مار دی۔اس ایکسیڈنٹ کے بعد علاقے کی انتظامیہ علاقے میں گاڑیوں کی رفتار کی حد کم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں حد رفتار مانیٹر کرنے والی ڈیوائسسز لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک تجویز یہ بھی ہے کہ گایوں کے گلے میں لائٹ فٹ کی جائے اور ان کے اوپر ایسا کپڑا ڈالا جائے جو روشنی پڑتے ہی چمک جائے۔ تقریباً 175 مویشیوں کے مالکان نے انتظامیہ سے علاقے میں اپنے مویشی چرانے کا معاہدہ کیا ہے تاہم پچھلے ماہ کے حادثے کے بعد مزید حادثوں سے بچنے کے لیے انتظامیہ گایوں کے گلے میں یا سینگوں پر مخصوص روشنی والے اور چمکیلے بینڈ لگانے کا سوچ رہی ہے۔