کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے 2 سے 3 دن کیلئے سی ویو کلفٹن بند کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 21:26

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے 2  سے 3 دن کیلئے سی ویو کلفٹن بند کرنے کا اعلان ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے 2 سے 3 دن کیلئے سی ویو کلفٹن بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کراچی کے مشہور تفریحی مقام سی ویو کلفٹن کو 2 سے 3 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے سے ٹریفک پولیس اور علاقے کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ آلودگی اور جیلی فش کے کاٹنے کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں جیلی فش کی جانب سے کئی افراد کو کاٹنے کا واقعات سامنے آئے ہیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :