سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی آسمانی مخلوق کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 00:09

سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی آسمانی مخلوق کی تصویر کی حقیقت سامنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی آسمانی مخلوق کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک آسمانی خلائی مخلوق کی تصویر نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تہلکہ مچانے والی تصویر کے بارے میں بتایا جارہا تھا یہ ایک آسمانی مخلوق ہے جو اچانک آسمان سے زمین پر آ گری تھی۔ تاہم اب اس آسمانی مخلوق کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ جسے لوگ آسمانی مخلوق تصور کررہے ہیں وہ دراصل ایک چینی آرٹسٹ کی جانب سے بنایا گیا نمونہ ہے۔ یہ چینی آرٹسٹ فلموں میں حقیقت سے قریب تر ایسے نمونے بنانے کیلئے مشہور ہے اس لیے لوگ اس آرٹسٹ کی جانب سے بنائے گئے نمونے کو بھی ایک آسمانی مخلوق سمجھ بیٹھے۔

متعلقہ عنوان :