25 سال پہلے گم ہونے والی ویٹریس اپنی کار میں ہی ملی
فیضان ہاشمی منگل 28 جولائی 2015 11:39
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی2015ء)پولیس کو 25 سال پہلے پارٹی سے گھر جاتے ہوئے رستے میں گم ہونے والی ویٹریس کی لاش مل گئی ہے۔ریٹا سو زول اپنے بوائے فرینڈ کی سپورٹس کار میں ہی موجود تھی۔ کار اور ویٹریس کی لاش دونوں فلوریڈا میں واقع کیپ کورل کی ایک جھیل میں ملی۔ پولیس کو پچھلے ہفتے گم ہونے والی ایک عورت چیلسی گرین کی تلاش تھی مگر انہیں 25 سال پہلے گم ہونے والی ریٹا مل گئی۔
ریٹا جب گم ہوئی تھی تو اس کی عمر 36 سال تھی ، اسے آخری بار اس بار میں شراب پیتے دیکھا گیا ، جہاں وہ کام کرتی تھی۔ ریٹا اپنے دوست کی 1975 ماڈل کی ڈاٹسن کار لے کر گئی تھی مگر پھر غائب ہوگئی۔ علاقے کے ایک رہائشی سکاٹ ڈنلیپ نے پانی پر تیل کی چمک دیکھی تو اسے لگا کہ پانی میں کوئی گاڑی ہے۔(جاری ہے)
اس نے ایک بڑے مقناطیس کو رسی سے باندھ کر پانی میں پھینکا، اس کی مدد سے کار کے مقام کا تعین کیا۔
اس کے بعد اس کا ایک دوست غوطہ لگا کر نیچے گیا تو انہیں پانی کی تہہ میں ایک کار ملی۔ ریٹا کے دوست لینٹ پھول ڈونکین، جو کار کا مالک بھی تھا، نے اخبار کو بتایا کہ ریٹا جاتے ہوئے کچھ نہیں لے گئی تھی، اسی لیے اُس نے پریشانی میں پولیس کو فون بھی کیا تھا۔اُس نے بتایا کہ ریٹا بہت اچھی حس مزاح رکھتی تھی۔ بہت اچھی شخصیت کی مالک تھی۔میں اسے کبھی بھول نہیں سکا۔ زندگی اپنی رفتار سے چلتی رہی مگر وہ بھی اکثر یاد آ جاتی تھی۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.