بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 28 جولائی 2015 11:52

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ پرسوں شروع ..

ڈھاکہ ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ جمعرات سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز برابر ہے۔ چٹاگانگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ٹیسٹ کے آخری دو روز بارش کی نذر ہوگئے جس کی وجہ سے میچ ڈرا ہوگیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم بنگلہ دیش جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے چکی ہے۔