Live Updates

لاہورمیں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائیگا ،گریٹر اقبال پارک منصوبے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا‘ شہباز شریف

منگل 28 جولائی 2015 13:16

لاہورمیں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائیگا ،گریٹر اقبال پارک منصوبے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہورمیں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا جبکہ گریٹر اقبال پارک منصوبے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گاجس سے عوام کوبہترین تفریحی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہواجس میں شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پبلک مقامات پر آرٹ کے شاہکار بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں لاہورمیں واہگہ ڈسٹری بیوٹری پرواکنگ اورسائیکلنگ ٹریک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اقبال پارک میں عالمی معیار کا تھیم پارک بھی بنایا جائے گاجبکہ آرٹ کے شاہکارنمونے شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور سے منصوبے کا آغازکر کے اس کا دائرہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک بڑھایا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :