پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بنا اجازت بیان جاری کرنے سے روک دیا

منگل 28 جولائی 2015 13:27

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بنا اجازت بیان جاری کرنے سے روک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)پاکستان کر کٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بنا اجازت کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کیلئے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر کرکٹ کے معاملات سے متعلق کوئی بھی بیان بنا اجازت کے جاری کرنے سے منع کر دیا ہے۔

خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی سینٹرل کانٹریکٹ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے آل راوَنڈر محمد حفیظ کی جانب سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چیمپئینز ٹرافی میں 9 ٹیموں کی شمولیت کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بیانات جاری کرنے سے منع کردیا ہے۔