نامور اداکار نسیم وکی کی والدہ کی رسم قل کل ادا کی جائیگی

منگل 28 جولائی 2015 13:36

نامور اداکار نسیم وکی کی والدہ کی رسم قل کل ادا کی جائیگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) نامور اداکار نسیم وکی کی والدہ کی رسم قل آج ( بدھ ) بعد نماز عصر ان کی رہائشگاہ سکیم موڑ سبزاہ زار میں ادا کی جائے گی ۔ گزشتہ روز نسیم وکی کی والدہ انتقال کر گئی تھیں جن کی نماز جنازہ معروف عالم مولانا طارق جمیل نے پڑھائی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سخی سرور ، حاجی عبدالرزاق ، حسن مراد ، ارشد چوہدری ، علی رضا ، سردار کمال ، ڈاکٹر اجمل ملک ، ناصر چینوٹی ، طارق ٹیڈی ، افتخار ٹھاکر ، شاہد خان ، افتخار عفی سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔