تحریک انصاف کی جا نب سے بلدیاتی انتخابات میں نئے کھلاڑیوں کو کھڑا کرنے کے فیصلہ سے پرانے کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی

منگل 28 جولائی 2015 15:00

تحریک انصاف کی جا نب سے بلدیاتی انتخابات میں نئے کھلاڑیوں کو کھڑا کرنے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نئے کھلاڑیوں کو کھڑا کرنے کے فیصلہ سے پرانے کارکنوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع راولپنڈی میں دسمبر 2014 میں ایک طویل عمل کے بعد ضلع بھر کی 181 یونین کونسل میں 2200 کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ سے نوازا گیا تھا جن کو بغیر کسی ہدایات کے ازسر نو نئے سرے سے پارٹی درخواستیں طلب کر لی گئی ۔

مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال صوبائی حکومت کی طرف سے حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد پارٹی ٹکٹ کی ادائیگی کے لئے درخواستیں طلب کی گئی جسے بعدازاں سپریم کورٹ کے حکم پر حلقہ بندیوں کے اختلافات پر کالعدم قرار دیا جائے تاہم اب سپریم کورٹ حکم کے مطابق 2015 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی نئے سرے سے کاغذات جمع کروانے کے حکم جاری کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی یونین کونسل 25 کے عامر زین بھٹی نے عمران خان کو خھ لکھ کر شکوہ کیا ہے کہ پرانے کارکنوں کو بغیر ہدایات کئے نئے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے لئے کھڑا کرنا پرانے کارکنوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے تاہم پارٹی چیئرمین اس اقدام کا سختی سے نوٹس لیں جبکہ ہمیں گزشتہ سال پارٹی کی طرف سے پارٹی ٹکٹ سے نوازا گیا تھا ۔ ایک کارکن کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں نئے سرے سے بننے والی انتظامیہ اب اپنی مرضی سے نئے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں کھڑا کرنا چاہتی ہے جس سے ضلع بھر کے پرانے امیدواروں کی حوصلہ شکنی ہو گی اور ملکی سطح پر پارٹی میں انتشار جنم لے گا جو تحریک انصاف کے لئے خوش آئند بات نہیں ۔