دریائے سندھ میں سکھر اورگڈو بیراج کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی

منگل 28 جولائی 2015 16:46

سکھر ۔28جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) دریائے سندھ میں سکھر اورگڈو بیراج کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے دونوں بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج پانچ لاکھ کیوسک ہے۔ محکمہ آبپاشی کنٹرول روم نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء کو بتایا ہے کہ منگل کی صبح گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 70 ہزار768 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ68ہزار218 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے سکھربیراج پر اپ اسٹریم 5 لاکھ8ہزار10کیوسک اور ڈاوٴن اسٹریم 5 لاکھ680 کیوسک پانی خارج ہو رہا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کی جانب سے سکھر اورگڈو بیراج پر اونچے درجہ کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے سکھر بیراج کے تمام دروازے کھول دئیے گئے جبکہ نہروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کچے کے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں جن کے متاثرین کو ریلیف کیمپوں اور خیمہ بستیوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں امدادی اشیائے خوردو نوش اور طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔کسی بھی قسم کی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔بندوں کی دن رات نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :