فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ڈائریکٹر کبیر خان کو پاکستان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 16:47

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ڈائریکٹر کبیر خان کو پاکستان کی حمایت کرنا ..

بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) : فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کے بعد فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ایک اور فلم بنانے جا رہے ہیں جس کو ” فینٹم “Phantom منظر عام پر لا رہے ہیں کبیر خان کا کہنا تھا کہ دونوں فلمیں ایک ہی مسئلے کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے فلم کی پروموشن کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے فلم میں مبنی کرداروں پر تبصرہ کیا جس پر وہاں موجود ایک صھافی نے ان سے سوال کیا کہ اپنی فلموں میں پاکستانیوں کو دہشت گرد وں کے کرداروں میں دکھانے پر پاکستان میں رہنے والے آپ کے اپنے رشتہ داروں کا کیا رد عمل ہوتا ہے جس پر کبیر خان اور سیف علی خان مسکرادئے۔

کبیر خان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا نام دہشت گرد ی یا دہشت گردی کا نام پاکستان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جواب کو مزید تفصیل سے بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک میں امن پسند لوگ ہیں جو دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں تاہم دہشت گردی کچھ افراد کے ذہن میں موجود شدت پسندی ہے جو پاکستان سے منسوب کر دی گئی ہے۔

کبیر خان کا یہ جواب سنتے ہی تقریب میں موجود ایک صحافی پاکستان کی حمایت کرنے پر ان پر پھٹ پڑا اور چیختے ہوئے کہنے لگا کہ اگر پاکستانی دہشت گرد نہیں ہیں تو اور کون ہیں؟؟؟ صحافی کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں کوئی بھی شدت پسند نہیں ہے اگر ہے تو بتایا جائے کہ کون ہے؟؟ جس پر وہ صحافی تقریب میں موجود تمام افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

متعلقہ عنوان :