سکھر میں محکمہ صحت کے 7کیمپوں میں مزید 364مریضوں کا علاج کیا گیا

منگل 28 جولائی 2015 16:48

سکھر ۔28جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے سکھر ضلع میں محکمہ صحت کی جانب سے مختلف بچاؤ بندوں پر خیمہ بستیوں کے قریب قائم 07 طبی کیمپوں میں گزشتہ روز 364 مریض علاج کے لئے آئے، جبکہ کچے میں رہنے والے لوگوں کا علاج کرنے کے لئے 12موبائل ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حضوربخش تنیو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طبی کیمپوں اور گشتی ٹیموں کے لئے 11ڈاکٹر اور 51 میڈیکل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ 26 جولائی کو محکمہ صحت کی طبی کیمپوں میں 364 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں ڈائریا، ملیریا، جلداور آنکھوں کی بیماریو ں کے مریض شامل ہیں۔