ویمن ایشز ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی

منگل 28 جولائی 2015 16:51

ویمن ایشز ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی

برسٹل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جولائی۔2015ء) خواتین ایشز سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کینگروز کی میگ لنیگ 85 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جواب میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم ہدف کا کامیاب تعاقب نہ کر سکی اور صرف 152 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، اس جیت کے بعد آسٹریلیا کو سیریز میں 2-1 کی برتری مل گئی ہے ۔