سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتاہے ،اظہر علی

منگل 28 جولائی 2015 18:06

سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتاہے ،اظہر علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتاہے ہر کھلاڑی نے بہترین پرفارمنس دی ہے،ٹیم کی فیلڈنگ میں بھی بہت بہتری آئی ہے ۔خوشی ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کر گیا، اگر پاکستان نا پہنچتا تو دکھ ہوتا ۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان چیمئنز ٹرافی میں پہنچ گیاہے اور اگر پاکستان نا پہنچتا تو دکھ ہوتا کیونکہ پاکستان اچھی ٹیموں میں شمار ہو تاہے ،افسوس ہے کہ آخری میچ نہیں جیت سکے اور اس میں کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی لیکن پوری سیریز میں قومی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ایسابہت کم سیریز ہوتی ہے جس میں تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیں۔

(جاری ہے)

اظہر علی کا کہناتھاکہ جب وہ ون ڈے کرکٹ میں واپس آئے تو ان پر بہت پریشر تھا لیکن اﷲ کے کرم سے اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب رہا اور سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی کامیابی ملی ،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں بھی بہت بہتری آئی ہے جو کہ ایک بہت اچھی چیز ہے جس سے ٹیم کی کارکردگی پر بہت اثر پڑاہے ،اظہر علی کا کہناتھا کہ سری لنکا کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کرتی ہے اس لیے سری لنکا کی ٹیم کا پریشر بھی تھا لیکن پریشر لینے کے بجائے پلاننگ سے کھیل کھیلا اور کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ وہ ہر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اچھا کھیل پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :