رائل لندن ون ڈے کپ،ہیمشائر نے سسکس کو 87 رنز سے ہرا دیا،جیمز ونس کی شاندار سنچری

منگل 28 جولائی 2015 20:43

رائل لندن ون ڈے کپ،ہیمشائر نے سسکس کو 87 رنز سے ہرا دیا،جیمز ونس کی شاندار ..

ساؤتھمٹن ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) رائل لندن ون ڈے کپ میں جیمز ونس کی شاندار سنچری کی بدولت ہیمشائر نے سسکس کو 87 رنز سے ہرا دیا۔ سسکس کی ٹیم 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 41 اوورز میں 256 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میٹ مچن کی 93 اور لیوک رائٹ کی 58 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ ہیمشائر کے بلے باز جیمز ونس نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ساؤتھمٹن میں کھیلے گئے میچ میں ہیمشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے، جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، لیام ڈاؤسن 73 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ روبنسن، ملز، ویلز اور ناش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سسکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 256 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میٹ مچن کی 93 اور لیوک رائٹ کی 58 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئیں۔ ڈاؤسن نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

متعلقہ عنوان :