ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 44ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی

ش

منگل 28 جولائی 2015 21:13

ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 44ہزار روپے کی سطح ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان رہا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 44ہزار روپے کی سطح پر جاپہنچی ۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1093روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور ،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت43ہزار900روپے سے بڑھ کر44ہزار روپے ہوگئی اسی طرح 86روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت37ہزار714روپے ہوگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت620روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔