نیب کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 22:06

نیب کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرنے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) نیب نےسندھ کے بعد پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سندھ میں کی جانے والی کاروائیوں کے بعد اب پنجاب میں بھی کاروائیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے لینڈ مافیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں چئیرمین نیب آج رات لاہور پہنچ رہے ہیں اور کل اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :