پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے آٹھ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 10:54

پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے آٹھ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : رمضان المبارک میں پھانسیوں کو موخر کرنے کے بعد عید الفطر گزرتے ہی پھانسی کی سزاؤں پر عملدر آمد کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے. جس کے تحت پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے آٹھ مجرموں کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قتل کے تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

تختہ دار پر لٹکائے جانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

مجرم محمد عثمان نے اپنے بیٹے آفتاب احمد کے ساتھ مل کر احمد خان اور اس کے بیٹے پرویز اقبال کوقتل کیا تھا۔ جبکہ دہرے قتل کے مجرم محمد صفدر کو بھی تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔مجرم نے 2003 میں لین دین کے تنازعہ پردو افراد کوقتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم محمد نواز کو پھانسی دے دی گئی۔سینٹرل جیل ملتان میں قتل کے مجرم نیرعباس کو پھانسی دے دی گئی۔ڈسٹرکٹ جیل قصورمیں قتل کے مجرم عقیل کو پھانسی دے دی گئی۔ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قتل کے مجرم احمد دین کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قتل کے مجرم گلفام کو دشمنی کی بناء پر نثار گل کو قتل کرنے کے الزام میں اپنے انجام تک پہنچادیا گیا .

متعلقہ عنوان :