Live Updates

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا، پارلیمانی لیڈرز کی آمد کا سلسلہ شروع، تحریک انصاف کا شمولیت سے انکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 11:20

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس طلب کر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس وزیر اعظم کے چیمبر میں ہو گا. جس کے لیے پارلیمانی لیڈرز وزیر اعظم چیمبر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں. ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل اور خالد مقبول صدیقی، مشاہد حسین، اعجاز الحق، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وزیر اعظم چیمبر پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے.

اس حوالےسےپی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو مدعو نہیں کیا گیااس لئے پارلیمانی جماعتوں کےاجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے آج ہونے والے اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ سمیت تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کےلیے ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی قراردادوں کی واپسی سے متعلق امور پر بات کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات