کیوکن لونس نیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

بدھ 29 جولائی 2015 11:27

کیوکن لونس نیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

ورجینیا ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) کیوکن لونس نیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کل جمعرات سے امریکی ریاست ورجینیا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لیے ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے اور انگلش نیشنلٹی ہولڈر جسٹن روز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق فاتح کھلاڑی کو 67 لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائیگا۔ ٹورنامنٹ 30 جولائی سے شروع ہوکر 2 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔