یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی آئندہ چند روز میں فیفا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کریں گے

بدھ 29 جولائی 2015 11:29

یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی آئندہ چند روز میں فیفا صدارتی انتخابات ..

زیورخ ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کے صدر مائیکل پلاٹینی آئندہ چند روز میں فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کریں گے۔ 60 سالہ پلاٹینی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پلاٹینی کو 4 کانٹینینٹل کنفیڈریشنز کی حمایت بھی حاصل ہے اور اس کے بعد ہی انہوں نے فیفا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

فیفا کے صدارتی انتخابات آئندہ برس 26 فروری کو منعقد ہوں گے۔ سابق فرانس اور یووینٹس کے مڈفیلڈر پلاٹینی 2007ء کو یوئیفا کے صدر منتخب ہوئے تھے اور اس وقت انہیں تمام یورپین کنفڈریشنز کی حمایت بھی حاصل ہے، اس کے علاوہ چار کانٹینینٹل کنفیڈریشنز نے بھی ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اسلئے بک میکرز نے فیفا کے اگلے صدارتی انتخابات میں پلاٹینی کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ امیدواروں کو 26 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ بطور پلیئر پلاٹینی کو تین بیلون ڈی آر ٹائٹلز جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔