پاکستان کا شمار افرادی قوت برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے،43 سال کے دوران 78 لاکھ پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے،بیورو آف امیگریشن

بدھ 29 جولائی 2015 13:02

پاکستان کا شمار افرادی قوت برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے،43 ..

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 43 سال کے دوران تقریباً78 لاکھ پاکستانی بیرون ملک روزگار کیلئے گئے ہیں۔1971ء تا 2014ء کے دوران بیرون ملک روزگار کیلئے جانے والوں کی زیادہ تر تعداد مشرق وسطیٰ گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق روزگار کیلئے بیرون ملک کا رخ کرنے والوں میں سے تقریباً49 فیصد مشرق وسطی اور28.2 فیصد یورپی ممالک جبکہ16 فیصد امریکا گئے ہیں۔ پاکستان کا شمار افرادی قوت برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں پر دو ہزار سے زائد لائیسنس یافتہ اوور سیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز کام کررہے ہیں تاکہ افرادی قوت درآمد کرنے والے ممالک کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :