چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا پاکستان سپر لیگ کے معاملے پراپنے بیان پر یوٹرن

بدھ 29 جولائی 2015 13:26

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا پاکستان سپر لیگ کے معاملے پراپنے بیان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معاملے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ہائی پروفائل لیگ ممکنہ طور پر فروری 2016 میں بیرون ملک منعقد ہوگی۔منگل کے روز شہریار خان کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق ان کے خیالات کی تشریح غلط انداز میں کی گئی۔

'مجھے پی ایس ایل سیکرٹری نے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں اور میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے پورا یقین ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان سے باہر کامیابی سے ہوگا اور پی ایس ایل سیکرٹری تمام مسائل سے کامیابی سے نمٹ لیں گے۔بیان میں میں کہا گیا کہ چیئرمین نے پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ملک میں دعوت دینا اور پانچ مختلف ٹیموں کو ایک ہی موقع کھلانے کے ٹاسک کی جانب نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک بہترین انتخاب ہے تاہم ان کے گراوٴنڈز دستیاب نہیں جس کے باعث ہم پی ایس ایل کو موخر نہیں کرسکتے۔ پی سی بی نے ایف ٹی پی میں پی ایس ایل کے لیے جگہ بنائی ہے اور ہم اس جگہ کو کھو نہیں سکتے۔

متعلقہ عنوان :