سری لنکن سٹار جے سوریا پاکستانی تفریحی مقامات کے دلدادہ نکلے

بدھ 29 جولائی 2015 13:27

سری لنکن سٹار جے سوریا پاکستانی تفریحی مقامات کے دلدادہ نکلے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) کون کہتا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے ، سری لنکا کے کرکٹ لیجنڈ سنتھ جے سوریا پاکستان کے تفریحی مقامات کے دلدادہ نکلے۔ کرکٹ لیجنڈ سنتھ جے سوریا ان دنوں سپورٹس مبصر کی حیثیت سے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جے سوریا سیاحتی مقام نتھیا گلی آئے اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سری لنکن ٹیم کے ساتھ بھی کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ بولروں کے لیے دہشت کی علامت جے سوریا صوبائی کونسل اور دیہی ترقی کے ڈپٹی منسٹر بھی ہیں۔ سنتھ جے سوریا بائیں ہاتھ کے افتتاحی بلے باز تھے جنہوں نے سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں چھ ہزار اور ون ڈے کرکٹ میں تیرہ ہزار رنز بنائے۔