سکھر:بارش کے بعد نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ہوگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جولائی 2015 14:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) سکھر میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں جمع شدہ پانی کے نکاسی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے اے ڈی سی ون محمد ایوب چاچڑ سمیت میونسپل کمشنر ، نساسک اور دیگرمتعلقہ افسران کے ہمراہ بندر روڈ سکھر اور روہڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نے میونسپل اور نساسک عملداراں کو فوری طور پر شہر سے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے مختلف علاقوں کے راستوں اور گلیوں سے جمع شدہ برساتی پانی نکالا جا رہا ہے اس سلسلے میں وہ خود مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔