پاک فوج کی کرکٹ ٹیم نے برطانوی فوج کو ہرادیا

بدھ 29 جولائی 2015 14:49

پاک فوج کی کرکٹ ٹیم نے برطانوی فوج کو ہرادیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاک فوج کی کرکٹ ٹیم نے برطانوی فوج کی کرکٹ ٹیم کو میچ میں 4 وکٹ سے شکست دیدی۔ آرمی کرکٹ گراؤنڈ الدر شاٹ میں میجر طارق محمود کی قیادت میں پاک فوج کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 46 اوور زکے میچ میں میزبان ٹیم 40اوورز میں 161رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں مہما ن ٹیم نے چالیس ویں اوور میں مذکورہ ہدف حاصل کرلیا، جبکہ اس کی 4 وکٹیں بھی باقی تھیں۔

پاک فوج کے اوپنز شفیق رحمٰن نے ناقابل شکست 77رنز کی اننگز کھیلی۔ سید ابن عباس حیدر کو پاکستان آرمی اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے سربراہ بریگیڈیئر غلام جیلانی کو پاک فوج کی ٹیم میں متعارف کرایا۔ اس موقع پر موجود ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانوی فوج کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کے اقدام کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سیاست، معیشت اوردفاعی شعبوں میں دوستانہ تعلقات ہیں اور کرکٹ سیریز سے ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

ڈی جی ملٹری ٹریننگ میجر جنرل علی عباس حیدر اور برٹش پرمی اسپورٹس کنٹرول بورڈ نے پاکستان کے حالیہ دورے کو سود مند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے مستقبل میں کھیلوں کے کئی اور مقابلوں کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ میجر جنرل علی عباس حیدر نے برطانوی فوج کی جانب سے کی جانیوالی مہمان نوازی اور فراہم کردہ سہولیات پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی کرکٹ ٹیم نے دورہ برطا نیہ چیف آف دی جنرل اسٹاف ، جنرل سر نکولس کارٹر کی جانب سے دی جانیوالی دعوت پر کیا۔

دونوں جانب سے کرکٹ سیریز کو ہر سال ایک دوسرے کے ملکوں میں منعقد کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ قبل ازیں 2012میں برطانوی فوج کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھااور میچز کی سیریز کھیلی تھی۔ دورہ برطانیہ میں پاکستان کی جانب سے مہمانوں میں ایچ ای سید ابن عباس، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ، ڈی جی ملٹر ی ٹریننگ میجر جنرل علی عباس حیدر ، سربراہ پاک آرمی اسپورٹس کنٹرول بورڈ بریگیڈیئر غلام جیلانی اور پاکستان ہائی کمیشن کے دفاعی شعبے کے افسران نے شرکت کی۔ پاکستانی برادری کے افراد سمیت دونوں ممالک کے میڈیا سے منسلک افراد نے بھی میچ دیکھا

متعلقہ عنوان :